گوجرانوالہ:جی ڈبلیو ایم سی ، عوامی نمائندوںکا صفائی آپریشن

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تحصیل صدر کے علاقے لدھے والا وڑائچ، قلعہ دیدار سنگھ میں بھی صفائی آئوٹ سورس سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کا آغاز،ایم این اے/کنوینئر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی محمود بشیر ورک،چیئرمین گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چودھری کاشف اسماعیل گجر،سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ اور مقامی عوامی نمائندوں نے صفائی آپریشن کا افتتاح،ملازمین میں یونیفارم بھی تقسیم کیا۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کیساتھ دیہی علاقوں کی صفا ئی بھی یقینی بنائی جارہی ہے۔شہروں میں ڈور ٹو ڈور مہم،دیہاتوں میں بھی صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔نجی سیکٹر کی جدید مشینری،افرادی قوت کو صفائی مہم میں شامل کرکے مربوط صفائی نظام بنایا گیا ہے۔گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے صفائی آپریشن/سروسز کا دائرہ کار گوجرانوالہ ڈویڑن کے 4 اضلاع کی13 تحصیلوں تک کردیا گیا۔افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے/کنوینئر ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی محمود بشیر ورک،چیئرمین کاشف اسماعیل گجر، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا مشن ہے کہ جو حکومتی سروسز ہیں انہیں عوامی توقعات کے مطابق بنانا ہے اور حکومت کی موجودگی سروسز کی فراہمی کے ذریعے شہر اور دیہات،گاؤں،قصبے کی ہر گلی تک ہوں گی۔علاقہ کی عوام نے اس اقدام پر اظہار مسرت کیا ہیاور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی طور پرشکریہ ادا کیا ہے کہ علاقوں میں صفائی کا منظم نظام وضع کیا گیا ہے جس سے اب شہری علاقے مزید صاف اور خوبصورت ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن