تبارک الرحمن نے1600 کلومیٹر دوڑ مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کردی،اپسما عہدیداران

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی، مرکزی سیکرٹری جنرل امجد علی خان، صدر شمالی پنجاب ابرار احمد خان، مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری، نائب صدر شمالی پنجاب کرنل ر فواد حنیف، صدر خواتین ونگ و ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل تعلیمی بورڈ سکینہ تاج، صدر وسطی پنجاب فیاض مقصود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں  اعظم ساغر، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد حسنین، صدر لاہور و قصور چوہدری محمد عباس، صدر جنوبی پنجاب غزالہ شاہین وائیں، واجد علی، انوار الحق ایڈووکیٹ، ابرار الحق شاکر، عامر انور، قاضی نور الحسن، ملک حفیظ اللہ نے گزشتہ روزاپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تبرک رحمان چوہدری نے حسن ابدال کیڈٹ کالج سے آئی بی اے کراچی تک 1600 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کرکے نئی تاریخ رقم کردی،تبارک الرحمن نے 7000 ہزار بچوں کی تعلیم کے لیے  ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دیا ہے، ان کا مشن پاکستان میں مستحق بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈز اکٹھا کرنا تھا۔

ای پیپر دی نیشن