انتخابات ملتوی کرانے کی سازشیں ہو رہی ہیں‘ معلوم نہیں مشرف کو کس نے سیاست میں آنے کا کہا : نوازشریف

لاہور (نوائے وقت رپورٹ + ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو پتا نہیں کس نے سیاست میں آنے کی نصیحت کی ہے ذاتی عناد نہیں پرویز مشرف کیلئے قانون موجود ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آئین کی غلط تشریح نہیں کرنی چاہئے۔ آرٹیکل 62 اور 63 سے متعلق فیصلہ آئندہ پارلیمنٹ کر سکتی ہے۔ الیکشن 15 سے 20 دن م¶خر کرنے کی ضرورت نہیں اب بھی انتخابات ملتوی کرانے کی سازشیں ہو رہی ہیں لیکن تمام تر سازشوں کے باوجود بروقت انتخابات کیلئے پرامید ہوں پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں بھی بیورو کریسی تبدیل ہونی چاہئے۔ مزید برآں آن لائن کے مطابق پاکستان میں مقیم ترکی کے سفیر سے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا ہے قوم کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالنا چاہتے ہیں، ملک کو ظلمت کے اندھیروں سے نکالنے کا عزم لیکر انتخابی میدان میں اتریں گے۔ مہنگائی میں پسے عوام نے ہاتھ مضبوط کئے تو بیروزگاری اور مہنگائی کے عفریت پر قابو پالیں گے۔ دونوں رہنما¶ں نے ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے ترک سفیر سے میٹرو بس سروس منصوبے میں ترکی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، نواز شریف کا کہنا تھا وہ ملکی معیشت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ آئندہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو برادر ملک ترکی کیساتھ توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔ آئی این پی کے مطابق منڈی بہاﺅ الدین سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ممتاز احمد تارڑ کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد نواز شریف نے کہا کوئی بھی تبدیلی کے جھوٹے نعرے پر عوام کو بےوقوف نہیں بنا سکتا، ملک کی بقاءسلامتی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے بروقت اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں۔ کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن ہی ملک کو کرپشن، لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے۔ آنے والا دور مشکلات کا نہیں بلکہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دور ہو گا۔ انہوں نے کہا کچھ لوگ تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگا کر عوام اور نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن پاکستانی عوام اور نوجوان باشعور ہو چکے ہیں وہ کسی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
نواز شریف

ای پیپر دی نیشن