کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے پاکستان کی کراچی پورٹ کو نشانہ بنانے کیلئے جنگی بحری بیڑا تعینات کر دیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق بیڑے میں ائر کرافٹ کیریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ بیڑے کے کچھ جہازوں پر براہموس سپر سونک کروز میزائل نصب ہیں۔ بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ ادھر پاکستانی نیوی نے بھارتی بحری بیڑے کی تعیناتی پر ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وسری طرف پاکستانی ٹریکنگ کے ماہر طاہر عمران نے بتایا ہے کہ ان کی ٹریکنگ کے مطابق ایسی کوئی بات نہیں اور بھارت کا سب سے اہم جہاز اس وقت چینی سمندر میں ہے۔پاکستان نیوی نے کہا کہ بھارتی نیوی میلی نگاہ سے پاکستان کی جانب بڑھی تو بحیرہ عرب میں غرق کر دیا جائے گا۔