اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلے پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پھر بھارتی شہروں پر حملے کی خبریں نشر کی گئیں۔ پھر کچھ دیر بعد لاہور اور کراچی سمیت پاکستان کے بڑے شہروں کو تباہ کرنے یا ان پر قبضہ کرنے کا پراپیگنڈا کیا گیا۔ پاکستان کے جنگی طیارے گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کرنے کی خبریں بھی چلائی گئیں۔ جھوٹ اور فیک نیوز کا طوفان کھڑا کیا گیا۔ عالمی میڈیا بھی بھارتی میڈیا کے دعووں کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نظر نہیں آرہا تھا۔ گزشتہ روز خود بھارتی شہریوں نے اپنے ہی میڈیا پر چڑھائی کر دی۔ جھوٹی خبریں چلا کر خود بھارت میں خوف وہراس پھیلانے پر تنقید کر رہے ہیں۔ صورتحال دیکھتے ہوئے بھارتی میڈیا کو اپنے ہی شہریوں سے معافی مانگنا پڑیں۔ بھارت میں ان کے اپنے ہی میڈیا کی وجہ سے خوف و ہراس بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان کہہ رہا ہے کہ سویلینز پر حملہ نہیں کریں گے۔