لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سٹینڈنگ کمیٹی برائے صحت و آبادی کا پنجاب اسمبلی میں ہونیوالے اجلاس میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر محکمہ کی تیاری اور مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر محکمہ ہائی الرٹ ہے۔ تمام بی ایچ یوز، ٹی ایچ کیوز آر ایچ سی میں ڈاکٹرز کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پنجاب ہیلتھ ریفارمز ویڑن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت اور ٹی ایچ کیوز کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی شفافیت سے جاری ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہم ہر مشکل سے نبرد آزما ہو نے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔