پاکستان کی اصل طاقت ایٹمی ہتھیار نہیں 25 کروڑ باایمان عوام ہیں:جواد نقوی  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک بیداری امت مصطفیؐ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کی اپیل پر بھارتی جارحیت کیخلاف بھرپور قومی یکجہتی اور دینی عزم کا اظہار کیا گیا۔خطبہ کے موقع پر علامہ جواد نقوی نے اپنے منبر کو علامتی جنگی مورچہ بنا دیا اور ہاتھ میں اعصا کی بجائے اسلحہ تھام کر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ ہماری مساجد بھی ہمارے مورچے ہیں اور ہمارے خطباء بھی سپاہی ہیں۔ علامہ سید جواد نقوی نے کہا پاکستان کی اصل طاقت ایٹمی ہتھیار نہیں بلکہ 25 کروڑ باایمان عوام ہیں جو دین اور قرآن کی طاقت سے سرشار ہیں۔خطبہ کے بعد منظم عوامی پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام، علمائے کرام، طلاب، نوجوان، سکاوٹس، بزرگ اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن