انڈسٹری ، اکیڈمیا کے درمیان بہتری کیلئے مضبوط روابط ضروری ہیں :ساجد کھوکھر

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا)بریگیڈئیر (ر) محمد ساجد کھوکھرنے کہا بہتری لانے کیلئے انڈسٹری اور اکیڈمیا کے درمیان مضبوط روابط ضروری ہیں تاکہ انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق افرادی قوت تیار کی جاسکے۔  لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے بھی خطاب کیا۔ صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا لاہور چیمبر ٹیوٹا کیساتھ مل کر فنی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے موجودہ معیار کو بہتر کرنے کیلئے ہر طرح سے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن