قصور (نمائندہ نوائے وقت)دو گاڑیوں میں تصادم،حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ دوست پورہ دیپالپور روڈ پر دودھ والی گاڑی اور پاکستان پوسٹ کی گاڑی کا آپس میں تصادم ہو گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے ہیں،ریسکیو عملے نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔