ننکانہ : مہوش امانت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فی میل تعینات

ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چک نمبر 644گ ب مہوش امانت کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنڑی تعینات کر دیا جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی شازیہ بانو کی سربراہی میں سرکاری تعلیمی اداروں میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور معیار تعلیم میں مزید بہتری کیلئے بھرپور کوشش کریں گی ۔

ای پیپر دی نیشن