داخلہ مہم تیز ٗزیادہ بچوں کو سرکاری سکولز میں داخل کیا جائے:سمیرا نسیم 

ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ میلسی ڈاکٹر سمیرا نسیم کی زیر صدارت مرکز ٹبہ سلطان پور میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈم آرزو عائشہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈکوارٹر میلسی، میڈم فوزیہ بتول اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ٹبہ سلطان پور (شرقی)، میڈم شبنم نواز اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ٹبہ سلطان پور (غربی)، میڈم شکیلہ خان اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ٹبہ سلطان پور(جنوبی)، امان اللہ خان منیس صوبائی سینئر نائب صدر ایپکا پنجاب، محمد اکرم ڈوگر سینئر نائب صدر ایپکا ضلع وہاڑی، مراکز ٹبہ سلطان پور اور مرکز گڑھا موڑ کی تمام ہیڈ ٹیچرز نے میٹنگ میں بھرپور شرکت کی۔ ایجنڈا میٹنگ میں داخلہ مہم کا بھرپور آغاز ہے، جسکے تحت میڈم سمیرا نسیم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میلسی نے بچوں کا داخلہ اپنے ہاتھوں سے کیا ۔بچوں میں مفت کتابیں اور سکول بیگ تقسیم کیے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سرکاری معیاری سکولوں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو داخلہ کیا جائے اور امان اللہ خان منیس صوبائی سینئر نائب صدر ایپکا پنجاب میڈم فوزیہ تبسم اے ای او،میڈم شبنم نوازاے ای او نے کہا کہ داخلہ مہم کو تیز کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ بچوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن