شاہ عالم مارکیٹ میں کسٹمز ٹیم پر حملہ، فائرنگ، تشدد، انسپکٹر سمیت 2 زخمی

لاہور (نامہ نگار) موچی گیٹ پولیس نے کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم پرفائرنگ اور تشدد کے واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ واقعہ میں سرکاری اہلکار زخمی ہوئے اور حملہ آوروں نے گاڑی بھی تباہ کر دی۔ پولیس نے کسٹمز انسپکٹر فیصل لیاقت کی مدعیت میں منیر پاپا عرف فوجی، محسن سنی سمیت 6 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جس کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ میں کسٹمز کی ٹیم سمگل شدہ سامان چھالیہ اور سگریٹ پکڑنے گئی تھی۔ جس پر پاپا گروپ نے سرکاری اہلکاروں پر فائرنگ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، حملہ کر کے گاڑی بھی تباہ کر دی۔ کسٹمز انفورسمنٹ نے سگریٹس، چھالیہ کی سمگلنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی تھی، کسٹمز انفورسمنٹ انسپکٹر سمیت دو اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن