راولپنڈی،اسلام آباد(جنرل رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت+اپنے سٹاف رپورٹر سے) جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت 119 ملزموں کو 12اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں جج امجد علی شاہ نے کیس سماعت کی۔وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی بھی حاضری لگائی گئی۔انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت نے تمام ملزموں‘2گواہوں کو طبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر12اپریل کو اڈیالہ جیل پیشی کا حکم دیا اور سماعت ملتوی کردی۔علاوہ ازیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف منفی پروپیگنڈے کے الزام میں پی ٹی آئی کے 20 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پیشی کے متعدد نوٹس بھیجے لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت 9 مئی احتجاج ودیگر کیسز میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدم دستیابی کے باعث سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔علاوہ ازیںانسداد دہشتگردی عدالت نے26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 88 کارکنوں کومزیدایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالہ کردیا۔