ٹیکس نظام میں ہائی ٹیکس ریٹس کی بے جا شرائط پر نظر ثانی کی جائے:عامر قدیر 

لاہور( کامرس رپورٹر)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر قدیر نے کہا حکومت کا معدنی وسائل پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے کی دعوت خوش آئند ہے مگر ملکی ٹیکس نظام میں ہائی ٹیکس ریٹس کی بے جا شرائط پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ملکی ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول،سکیورٹیز اور ٹیکسیشن میں سپیس کی ضرورت ہوتی ہے اورحکومت کو اس کیلئے کام کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس بارز کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹیکس بار ممبران میں افتخار چودھری،ندیم چودھری،اعظم شاہ، میاں افتخار،آغاجان،کامران کھوکھر،سلیم چودھری، ارشد لئیق اورسمر تارڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔عامر قدیر نے کہا معدنی وسائل پر ملکی سرمایہ کاروں سے فائدہ اٹھانا چاہیے جو رعایت اور سہولیات غیر ملکیوں کو دی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن