دوستانہ ہاکی سیریز ‘عمان نے پاکستان جونیئرز کو تین ایک سے ہرا دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان جونیئر اور عمان کی ٹیموں کے مابین دوستانہ سیریز کا دوسرا میچ کھیلا گیا۔ مزکورہ میچ میں عمان نے پاکستان جونیئر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی ،سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں ، ہاکی لیجنڈز اولمپین چوہدری اختر رسول، اولمپین محمد آصف باجوہ، اولمپین شہباز احمد سینئر، اولمپیئن طاہر زمان ،اولمپین شیخ عثمان کے علاؤہ اولمپیئنز سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں سمیت بڑی تعداد میں ہاکی شائقین موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن