پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آج کے کاروباری دن کی اپ ڈیٹس سامنے آگئیں۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس آج 3 ہزار 647 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 7 ہزار 174 پر بند ہوا ہے۔
آج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 5 ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا
شیئر بازار میں 51 کروڑ شیئرز کے سودے 28.8 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 367 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 893 ارب روپے ہے