اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ لوہی بھیر پولیس نے دکانوں میں چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کے04 ارکان گرفتار کرلئے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی،مو بائل فون ,مو ٹر سائیکل ،گھڑیاں، ڈی وی آر کل مالیتی 16,50,000 روپے پر امد،ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد حسنین، احتشام، ذیشان اور سمیر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔