راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو پاکستان کے انچارج اور پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چوہدری منظور احمد نے کہا ہے کہ کسی بھی بڑے مزدور راہنما کا اس دنیا سے اٹھ جانا اْن کے خاندان کا ہی نہیں بلکہ ملک اور مزدور تحریک کیلئے بھی عظیم نقصان ہوتا ہے مرحوم قائدین کی جدوجہد اور مشن کو آگے بڑھانا آج کی مزدور لیڈر شپ کی ذمہ داری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلز لیبر بیورو راولپنڈی سٹی کے زیراہتمام پریس کلب لیاقت باغ میں نامور مزدور راہنما بابو محمد ادریس، کامریڈ چوہدری مسعود الحسن، محمد اکرم بْندہ اور ملک محمد حسین کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان بینکس، انشورنس اینڈ فنانشل ایمپلائیز فیڈریشن کے مرکزی صدر چوہدری محمد فاروق کی میزبانی میں منعقدہ ریفرنس کی صدارت پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ کر رہے تھے تقریب میں مرحوم مزدور راہنماؤں کے بیٹوں محمد بدر ادریس، کامریڈ عابد مسعود، نعمان اکرم بْندہ، ذیشان اکرم بندہ، ملک زاہد حسین، شیخ محمد شکیل اور دیگر عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی جبکہ پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی ڈویڑنل جنرل سیکرٹری محترمہ سمیرا گل، سی ڈی اے لیبر یونین کے قائد امان اللہ خان، پیپلز یونٹی کے سہیل مختار، شعیب یوسفزئی، پی ایل بی اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے شوکت علی چوہدری، راجہ عنصر محمود، اسٹیٹ بینک یونین کے لیاقت علی ساہی، لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے غلام محمد ناز، پاکستان پوسٹ کے چوہدری معظم علی زاہد، ریڈیو پاکستان کے محمد اعجاز، میونسپل کارپوریشن کے راجہ عبدالمجید، پادری شاہد رضا، دیگر مزدور راہنماؤں سمیت محنت کش کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔