ڈالر پر انحصار کم کرنے کیلئے علاقائی ممالک کیساتھ بارٹر ٹریڈ کو فروغ دیا جانا چاہیے،ریحان نسیم 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) ڈالر پر انحصار کم کرنے اور قومی معیشت کو اس کے اتار چڑھاو کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے علاقائی ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کو فروغ دیا جانا چاہیے۔فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ زیادہ تر تاجر علاقائی ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ ڈالر پر انحصار سے بچنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ سال حکومت نے زراعت میں بارٹر ٹریڈ کے لیے روس کے ساتھ ہاتھ ملایا، اس فیصلے کو فیصل آباد چیمبر نے سراہا، اور حکومت پر زور دیا کہ وہ چین سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی اسی طرح کے معاہدوں پر دستخط کرے۔

ای پیپر دی نیشن