اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد میں ایک غیر ملکی خاتون سے قیمتی سامان زبردستی چھیننے اور زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا لیا گیاپولیس نے کہا کہ اس سنگین واقعے پر انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد، سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق کی سربراہی میں اعلی سطحی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی،تحقیقاتی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، سی سی ٹی وی فوٹیج، جیو فینسنگ اور دیگر فرانزک شواہد کی مدد سے مجرم کا سراغ لگایااور مسلسل محنت اور ٹیم ورک کی بدولت محض 51 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے متاثرہ خاتون کا قیمتی سامان بھی برآمد کر لیا گیا،غیر ملکی متاثرہ خاتون نے ملزم کو باقاعدہ طور پر شناخت بھی کر لیا،اس موقع پر متاثرہ خاتون نے اسلام آباد پولیس کی بروقت، شفاف اور موثر کارروائی پر دلی اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا۔