اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے کریک ڈائون، 8 گرفتار

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے کریک ڈائون کرکے 8 ملزمان گرفتار کر لئے اس سلسلہ میں تھا نہ شالیمار، تھا نہ نون، تھا نہ کھنہ، تھا نہ سہا لہ اورتھا نہ ہمک پولیس ٹیموں نے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1,783 گر ام ہیر وئن،127گر ام آ ئس اور مختلف بو ر کے تین پستول معہ ایمو نیشن برآمدکرلئے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لئے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

ای پیپر دی نیشن