واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) علاوہ ازیں امریکہ نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ کشیدگی کا ذمہ دارانہ حل نکالیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی برولسن نے کہا کہ مارکوروبیو نے زور دیا کہ تنازعہ مزید نہ پھیلے امریکہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے دو ہفتے سے رابطے میں ہے۔ امریکہ سے پاکستان بھارت تنازعہ کے حل کیلئے جو بھی ممکن ہوا کرے گا جنگ نہیں ہونی چاہئے، ہم مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں جنگوں کی صورتحال دیکھ چکے ہیں۔ جنگ اور تشدد کا راستہ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سفارتکاری بہترین حل ہے، امریکہ پاکستان اور بھارت کا براہ راست رابطہ بحال کرنا چاہتا ہے۔ براہ راست رابطوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جب اقدامات کئے جا رہے تو معاملہ میڈیا میں نہیں آنا چاہئے، انہوں نے یہ بات ثالثی سے متعلق ایک سوال پر کہی۔