اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے آزادی مارچ پر درج دو مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی بریت درخواستیں منظور کرتے ہوئے بری کرنے کا حکم سنا دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران زرتاج گل اہنے وکلا سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ ودیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت نے بریت درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے زرتاج گل کو دونوں مقدمات سے بری کردیا۔