ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ شازیہ بانو نے مختلف سرکاری سکولوں کے غیر اعلانیہ دورے کئے، جن کا مقصد تدریسی و انتظامی معاملات کا جائزہ لینا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا براہ راست مشاہدہ کرنا تھا۔ شازیہ بانو نے گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ محمد یوسف ، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول ولگن سہیل، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول ولگن سہیل، اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول مچھرالہ کا سرپرائز وزٹ کیا۔ شازیہ بانو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اسی ویژن کے تحت ننکانہ صاحب میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔