7-6کی رات شب خون مارنے والا بزدل دشمن یہ نہیں جانتا تھا کہ ہم اور ہماری افواج نہ رات کی تاریکی سے ڈرتے ہیں نہ موت سے کیونکہ ہماری اصل زندگی بعد ازموت ہے، ہم جراتوں کے نشاں ہم پاسبان وطن ہم سپہ سالارانہ قوم، ہم جذبوں کی زرخیز زمین کے خود رو پودے فلک کی بلندیوں تا پاتال غیرت داستان، ہم اللہ کے سپاہی، ہم شہادت کے راہی، ہمارے فوجی جوتوں کی دھمک سے لرز جاتے ہیں دشمن دین، ہم ایمان کی لذت ومحبت سے سرشار جب بجلی بن کے گرتے ہیں تو دشمن کے طیاروں کو خاکسترکردیتے ہیں، عقابی نگاہ جب بھانپ لیتی ہے دشمن وطن کے علاقے تو ان کی تمام پوسٹیں پہاڑ کے ٹکڑوں کی طرح اڑا دیتی ہے۔
ڈی جی ایس پی آر نے صحیح کہاتھا کہ ’’نہ ہم کشیدگی کو ہوا دیتے ہیں نہ ہم نے پہل کرنی ہے لیکن اگر انہوں نے کی تو پھر شروع تویہ کریں تو ختم ہم کرینگے‘‘۔
اگرکشمیر میں سات لاکھ فوج ان کی ہے تو ہماری بھی اچھی خاصی ہے، بریگیڈئر بابر(ر) نے کہاکہ اگریہ کشمکش شروع ہوتی ہے تویہ کوئی غزہ والا Conflictنہیں ہے یا یوکرائن والاConflict بھی اسے نہ سمجھا جائے، یہ دو نیوکلیئر پاورز ہیں، خطے میں اپنے مقاصد اور مفاد اور اپنے ہی نقطہ نظر کے تحت ک شیدگی پیدا کرنا قابل معافی نہیں ہے، انہوں نے یہ بھی کہاکہ دنیا ان کی تباہی دیکھے گی اور پھر واقعی ایسا ہوا،6اور7مئی کی درمیانی شب دنیا نے بھارت کو برباد ہوتے دیکھاکچھ دنوں پہلے چیف آف آرمی سٹاف نے جتنے بھی ہتھیار دیکھے اور ان کی Fire Powerدیکھی ان کا عملی مظاہرہ جو ہواہے سب جانتے تھے کہ ان کا رخ استعمال ہونے کیلئے کس طرف ہوگا، اورپھر ہم نے پہل نہیں کی اورپھر سب نے دیکھاکہ ان کا رخ 6اور7کی درمیانی شب کو کس جانب تھا، ہتھیاروں کا جدید ہوتاکبھی کامیابی کی علامت نہیں ہوتا اس میں بیٹھناکس نے اور کس جذبے کے تحت ہے اور اسے چلانے والا کتنا متحد اور بہادر ہے، رافیل آپ کے آجائیں، مگر ان رافیل طیاروں کا فائدہ کیا جب آپ میں ہمت نہیں ہے انہیں اڑانے کی اور قابلیت نہیں ہے اسے فائٹر کا کام لینے کی، پھر ایسا ہی ہوا کہ رات کو تمام ہماری Tearatari کیIntegriti کی خلاف ورزی کی ہے مگر آپ یہ دیکھیں ہم نے جواب تو بھرپور طریقے سے دیاہے ان کے فائٹر ایئرکرافٹ مار گرائے، ان کے انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹر کو تباہ کیا ہے(الحمداللہ) لائن آف کنٹرول کے اوپر جنگ شروع ہوچکی ہے ہم نے آگے بڑھ کے تمام اصولوں کومدنظر رکھتے ہوئے جواب دیاہے انہوں نے اپنی گھٹیا چالوں کا نشانہ نہتے معصوم لوگوں کو بناکر نعرے لگائے مگر ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا، انہوں نے مساجد اور سویلین پر اٹیک کیا ہم نے ذمہ دار فوج کی طرح ان کے فوجی علاقوں اور طیاروں کونشانہ بنایاہے، کرنے کو ہم اور بھی بہت کچھ کرسکتے تھے، انڈیا کا اس وقت کوئی ایسا شہرنہیں جو ہمارے میزائلوں کی زد میں نہ ہو ہم مکمل انڈیا کو نشانہ بناسکتے ہیں۔لیکن ہم نے دشمن کی نفرت میں یا سبق سکھانے کے علاوہ کسی کو بھی نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں کیا۔ انڈیا کی لیڈرشپ نفرت اور جنونیت پہ یقین رکھتی ہے، ان کے رافیل آئے یابوفرز آئیں یا آرٹلری گن آئے کوئی بھی اپنے قدم پہ کھڑانہیں ہوسکتا۔
ہندوستان کے اس حملے کی ہر طرف شدید مذمت کی گئی ہے اور پاکستان کو جوابی کارروائی سے کسی نے نہیں روکا کیونکہ ہم حق پر ہیں، ہمارے نہتے اور معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز سلوک ہے، ہم ہمیشہ اپنے قومی مفاد کو مدنظر رکھیں گے کیونکہ ہم ایک آزاد اور خودمختار مملکت ہیں۔
مودی نے اپنےFace Savingکیلئے یہ کام کیا ہے مگروہ یہ بھول گیا ہے کہ اس کے سامنے سینہ سپر جو قوم ہے وہ اللہ کے سپاہی ہیں جو نہ خریدے جاسکتے ہیں نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں، ہزیمت انشاء اللہ دشمنوں کے مقدر میں لکھی گئی ہے ہم نے Professional طریقے سے ایئرفورس کے جہازوں کو نشانہ بنایا ہے جو Afensively پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ان کی حدود میں داخل ہوکر کیاہے، بھارت ہمیشہ کی طرح جھوٹ بولتا رہاہے کہ ہمارے طیارے تباہ نہیں ہوئے ہماری پوسٹ تباہ نہیں ہوئی مگر یہ جھوٹی بیان بازی سے سب واقف ہیں، جبکہ وہ یکے بعد دیگر ے زمین بوس ہوتے چلے گئے اور جو گھمنڈ لئے اڑان بھر رہے تھے اس گھمنڈ کے ساتھ راکھ ہوگئے، بھارتی میڈیا میں چیخیں بلند ہونے لگی جب پاکستان سے آرٹلری کا بھرپور استعمال کیاگیا، ان کے انفنٹری کے بریگیڈہیڈکوارٹرکو تباہ کردیاگیا،، بھارت کی طرف سے پریس ریلیز جاری ہوئی کہ پاکستان سیز فائر لائن کیViolationکررہاہے اور جب بھارت نے ایساکیا تھا اور بے گناہ شہریوں کو شہید کیاتھا،کیا وہ سیز فائر لائن کی Violation نہیں تھی؟ اس جنگ کی پہل پہلگام میں سیاحوں پہ حملے سے بھارت نے شروع کی اور کسی تحقیق اور ثبوت کے بنا پاکستا ن پہ الزام عائد کردیا، پھر پانی بندکرنے کافیصلہ کیاگیا، سندھ طاس معاہدے کویکطرفہ بندکرنے کا فیصلہ کیاگیا یہ ہو نہیں سکتا تھا پھر بھارت نے جب رات کو حملہ کیا تو ان کا جواب ہماری فوج نے یوں ان کو دیا کہ اب وہ بلبلا رہاہے۔
بھارت فضائیہ کے طیارے کو اکھنور سیکٹر میں مار گرایا،بھارت کے تین رافیل، ایک سخوئی اور ایک مگ طیارہ گرادیاگیا اور چھ مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کردیاگیا، یہ یونٹ آزادکشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے، لائن آف کنٹرول پہ بھارت کی چھتری پوسٹ بھی تباہ کردی گئی، ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ تباہ کردی گئی، بھارت کو اپنی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دے دیاگیاہے۔
ہمارے عقابوں،شاہینوں اور تمام افسران نے پھر ایک بار سرفخر سے بلندکردیا اب انشاء اللہ کوئی بھی دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھے گایہ دہشت گردوں کیلئے بھی بہت بڑا پیغام ہے۔