کینیا نے پاکستانی چاول کی کسٹمز ویلیوایشن میں 25 فیصد کمی کر دی 

لاہور( این این آئی)چاول کی برآمدات کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت میں کینیا نے پاکستانی چاول کی کسٹمز ویلیوایشن میں 25 فیصد کمی کر دی جس سے توقع ہے کہ پاکستانی چاول کی کینیا کی مارکیٹ میں برآمدات میں اضافہ ہوگا۔اس ایڈجسٹمنٹ کے تحت پاکستانی برآمد کنندگان کینیا کو چاول 460 ڈالر فی میٹرک ٹن کی نئی قیمت پر برآمد کرسکیں گے جو اس سے قبل 615 ڈالر فی میٹرک ٹن تھی، یوں فی میٹرک ٹن قیمت میں 155 ڈالرکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن