لاہور(سپورٹس رپورٹر)کسٹمز نے ماڑی پٹرولیم کو ہرا کر 68ویں نیشنل چیمپئن شپ جیت لی۔کراچی میں فائنل کسٹمز اور ماڑی پیڑولیم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا‘مقررہ وقت میںمقابلہ دو دو گول سے برابر رہا۔ سڈن ڈیتھ گول پر کسٹمز نے نو کے مقابلے میں دس گول سے فتح سمیٹی۔