شہر لاہور میں برائلرمرغی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، حکومت اور انتظامیہ خاموش

شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی، سرکاری ریٹ لسٹ میں سرکاری قیمت کا خانہ بھی ختم کردیا گیااور  سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پرزندہ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت411روپے موجود  ہےجبکہ فارمی انڈوں کی قیمت234روپے فی درجن پرمستحکم رہی ۔ سرکاری نرخنامے میں برائلر گو شت کی قیمت جاری نہ ہونے سے دکاندارمافیا  کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ۔جس وجہ سے ہر دوکان دار اپنی مرضی سے گوشت بیچ رہا ہےجس وجہ سے اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔  اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت مختلف قیمت وصولی کا سلسلہ جاری ہے ۔مارکیٹ سروے کے مطابق مختلف علاقوں میں برائلر گوشت750 سے 800روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔ دوکان دار مافیا کی من مانیوں پر حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن