شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، سینئر نائب صدر چوہدری احمد خورشید چوہدری ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید اور تاجر رہنما شیخ محمد فاروق نے کہا ہے کہ یہودیوں کی طرف سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر نام نہاد مہذب ممالک کی خاموشی ان کی اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں سوچ واضح کر رہی ہے پوری دنیا جانتی ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر بدترین مظالم ڈھائے جارہے ہیںفلسطینیوں کے گھروں اور مساجد پر اسرائیل کا قبضہ ہے غزہ کے محصور مسلمان اپنی بقاء کی جدوجہد کررہے ہیں اسرائیلی فوج کی طرف سے بچوں خواتین اور بزرگوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہے جو بربریت کی انتہا ہے ۔