پاک بھارت کشیدگی پر امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حملے فوری بند ہونے چاہئیں اور اگر ضرورت پڑی تو وہ ثالثی کے لیے تیار ہیں اوول ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ امریکا کے اچھے تعلقات ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ یہ دو ایٹمی طاقتیں مزید تصادم کی طرف بڑھیں انہوں نے کہا کہ اگر میری ضرورت پڑی تو میں کشیدگی کم کرانے کے لیے کردار ادا کروں گا گزشتہ روز بھارتی حملے پر اپنے ابتدائی بیان میں امریکی صدر نے اسے انتہائی شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ہمیں بھارتی حملوں کی اطلاعات ملی ہیں اور اس پر تشویش ہے ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی ردعمل میں کہا ہے کہ وہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور پاکستان و بھارت کی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو پُرامن حل کی طرف لانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ یہ تنازع جلد ختم ہو

ای پیپر دی نیشن