قومی ایئرلائن کی مسافروں سے اپیل

ترجمان قومی ایئرلائن نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانگی سے قبل کال سینٹر سے ضرور رجوع کریں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔ جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں فضائی آپریشن سکیورٹی خدشات کے باعث متاثر ہو رہا ہے، اور بعض روٹس کو احتیاطی تدابیر کے تحت وقتی طور پر بند یا محدود کیا جا رہا ہے جس کے باعث متعلقہ پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو سکتی ہیں ترجمان کے مطابق یہ عارضی بندش قومی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کے لیے ناگزیر ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ایئرلائن عملے سے مکمل تعاون کریں ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ کال سینٹر کی جانب سے مسافروں کو ان کے رجسٹرڈ فون نمبرز پر صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ پروازوں کے مسافروں کے لیے قیام و طعام کا مناسب بندوبست بھی کیا گیا ہے واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں کراچی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے جبکہ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی حدود میں بھی کئی کمرشل روٹس بند کیے جا چکے ہیں، جس سے فضائی شیڈول متاثر ہوا ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپ ڈیٹس ضرور حاصل کریں

ای پیپر دی نیشن