’’پاکستانی فوج بہت تگڑی ہے‘‘ سابق بھارتی ائیر مارشل کا اعتراف

نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارت کے متنازعہ ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے شو میں بھی پاک فوج کی طاقت کے چرچے سنائی دئیے۔ صحافی کی جانب سے پاکستانی فوج کی بھرپور کارروائی کا سن کر میزبان ارنان گوسوامی نے مہمان اور سابق بھارتی ایئرمارشل سنجیوکپور سے موجودہ صورتحال پر رائے طلب کی۔ ایئرمارشل سنجیو کپور نے کہا کہ پاکستان بالکل ہماری جانب آئے گا، ان کی فوج بہت تگڑی ہے۔ پاکستان کے پاس ایک پیشہ ورانہ اور بہترین مسلح افواج ہے۔

ای پیپر دی نیشن