فنی تعلیمی بورڈ،پریکٹیکل امتحانات ملتوی 

لاہور (لیڈی رپورٹر) فنی تعلیمی بورڈ نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے جاری پریکٹیکل امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ٹیکنیکل بورڈ کے مطابق دوسرے اور تیسرے سال کے طلبہ کے عملی امتحانات کا سلسلہ جاری تھا تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان امتحانات کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن