حکومت پنجاب نے درست معلومات کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا 

لاہور(نامہ نگار)حکومت پنجاب نے شہریوں کو مصدقہ معلومات کی فراہمی کیلئے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے۔ یہ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں درست اور قابل اعتبار معلومات مہیا کریگا۔ کنٹرول روم کا مقصد  بے بنیاد خبروں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گا اور یہاں عملہ تین شفٹوں میں فرائض انجام دے گا۔ شہری ان ٹیلی فون نمبروں پر کنٹرول روم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ -9204486, 042-042-99201363 اور 042-36297014

ای پیپر دی نیشن