گوجرانوالہ:ریٹیلر مارکیٹ ، دو سال کیلئے طاہر یونس صدر ، ملک ذولفقار جنرل سیکرٹری مقرر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ریٹیلرز مارکیٹ کے سرپرست اعلی ملک اظہر ہمایوں اور چیئرمین ملک غفار نے ریٹیلر مارکیٹ کی سابقہ رجیم مدت پوری ہونے پر تحلیل کرکے دو سال کیلئے طاہر یونس بھٹی کو صدر اور ملک ذولفقار کو جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ہے جبکہ باقی رجیم کا اعلان مشاورت سے ہوگا،اس حوالے سے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریٹیلر مارکیٹ کے سرپرست اعلی ملک اظہر ہماریوں اور چیئرمین ملک غفار نے کہا کہ ریٹیلیر مارکیٹ 167مارکیٹوں پر مشتمل ہے،نومنتخب صدر اور جنرل سیکرٹری ریٹیلر مارکیٹ کے تاجروں کے  مسائل اولین بنیادوں پر حل کروایں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن