لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ‘ بھارت کشیدگی کے باعث جیپ ریلی 2025 ملتوی کر دی گئی۔راوی شہر میں کھیل و سیاحت کے فروغ کیلئے جیپ ریلی کے انعقاد کا پلان بنایا گیا، روڈا اور محکمہ ٹورازم آرکیالوجی نے جیپ ریلی کے انعقاد کا پلان بنایا۔جیپ ریلی 10 سے 11 مئی کو ہونا طے پائی تھی، پنجاب میں ایمرجنسی کے نفاذ پر ریلی ملتوی کر دی گئی، روڈا اور محکمہ سیاحت نے ریلی ملتوی کرنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔