شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پی پی 140 چوہدری اویس عمر ورک نے شیخوپورہ میں قتل ڈکیتی اور جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک جمع کرادی ہے اپنی تحریک میں انہوں نے چند ہفتوں کے دوران شیخوپورہ میں متعدد ڈکیتی چوری دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ڈاکو ئوں نے شرقپور کے علاقہ میں 8 سالہ بچی نور فاطمہ سے لے کر 70 سالہ بزرگ قتل کر دیئے ہیں چند ہفتوں کے دوران مبینہ طور پر 50 سے زائد افراد کو قتل کر دیا گیا ہے جس میں دہرے قتل کی وارداتیں بھی شامل ہے ان وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں انہوں نے کہاکہ شرقپور میں دوران ڈکیتی 8 سالہ نور فاطمہ کے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا۔