اے سی ایف اینیمل ریسکیو نے پاکستان کسٹمز کے ذریعے بچائے گئے نایاب بندروں کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کی 

اسلام آباد ( نامہ نگار ) جنگلی حیات کی اسمگلنگ کے ایک خوفناک واقعے میں، پاکستان کسٹمز نے حال ہی میں نایاب بندروں کے ایک گروپ کو بازیاب کیا، جو غیر قانونی نقل و حمل کے دوران ناقابلِ تصور اذیتوں کا شکار ہوئے تھے۔ ان معصوم جانوروں کو شدید صدمے کی حالت میں پایا گیاخوف سے پھٹی ہوئی آنکھیں، بھوک سے نڈھال جسم، اور ان کی دل دہلا دینے والی چیخیں اس کرب کی گواہ تھیں جو انہوں نے دنوں تک تنگ و تاریک، تابوت نما ڈبوں میں بغیر روشنی، خوراک یا پانی کے برداشت کیا۔اے سی ایف اینیمل ریسکیو، جو جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے، نے فوری طور پر ان بندروں کی دیکھ بھال کا بیڑا اٹھایا اور انہیں ایک محفوظ ماحول فراہم کیا۔ راتوں رات ان کے لیے عارضی پنجرے تیار کیے گئے تاکہ وہ تحفظ اور سکون محسوس کر سکیں، جبکہ ایک بڑی اور مستقل پناہ گاہ کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔ زیرِ تعمیر یہ نیا سینکچری انہیں وہ جگہ اور ذہنی سکون فراہم کرے گا جس کی انہیں اشد ضرورت ہے، جہاں ان کے لیے جنگل جیسے ماحول، لکڑی کے تنوں اور دیگر قدرتی عناصر سے آراستہ سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ جسمانی اور ذہنی بحالی کے عمل سے گزر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن