پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا۔سوشل سنٹر شارجہ میں رجسٹرڈ ہونے والے مستحق افراد میں 250 سے زائد خاندانوں میں سوشل سینٹر کے صدر چوہدری خالد حسین نے رمضان پیکجز تقسیم کیے -اس موقع پر صدر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ چوہدری خالد حسین نے کہا کہ ہمارے سنٹر میں 250 سے زائد خاندانوں نے رجسٹریشن کرائی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ رمضان پیکج تمام لوگوں کو فراہم کیا جائے۔ رمضان پیکج کی تقسیم ماہ مقدس کے دوران جاری رہے گی اور دیگر درخواستوں پر غور کرنے اور رجسٹر کرنے کے بعد شارجہ سنٹر کی جانب سے رمضان پیکج دیا جائے گا-جس میں ضروری اشیاء شامل ہیں جو مستحق افراد کو دی جا رہی ہیں۔ خلیل الرحمان بونیری اور چوہدری خالد حسین نے کہا کہ رمضان پیکج کی تقسیم اللہ کی رضا کے لیے ہے۔ اور کوشش کی جا رہی ہے کہ شارجہ اور عجمان میں مقیم مستحق افراد کو ضروری اشیاء کے تھیلے دیے جائیں تاکہ وہ رمضان المبارک کا مہینہ آسانی سے گزار سکیں- چوہدری خالد حسین اور خلیل الرحمان بونیری نے کہا کہ دوسروں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کرتے ھوئے مستحق لوگوں کی مدد کریں- انہوں نے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے ایک مقدس مہینہ ہے، جس میں روزے، نماز، صدقہ، اور خود عکاسی ہوتی ہے۔ یہ روحانی ترقی، کمیونٹی کی تعمیر، اور ذاتی بہتری کا وقت ہے۔ رمضان میں روزے رکھنے اور خلق خدا کی خدمت سے، مسلمان اپنے ایمان کو مضبوط کر سکتے ہیں، زیادہ سے زیادہ خود آگاہی پیدا کر سکتے ہیں، اور دوسروں کے لیے ہمدردی اور ہمدردی کا جذبہ پیدا کر سکتے ہیں۔ روزہ ضبط نفس، ضرورت مندوں کے لیے ہمدردی اور اللہ سے مضبوط تعلق پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے۔رمضان مسلمانوں کے لیے نماز، قرآن کی تلاوت اور دیگر عبادات کے ذریعے اللہ کے لیے اپنی عقیدت بڑھانے کا وقت ہے۔