مری،ٹریفک اہلکار کا مقامی ٹیکسی ڈرائیور سے فیملی کے سامنے ناذیبا رویہ 

   مری(نامہ نگار خصوصی)مری جی پی او چوک میں تعینات  ایک ٹریفک اہلکار کی ایک مقامی ٹیکسی ڈارئیور گالم گلوچ  اور ایک فیملی کیساتھ ہونے کے باوجود نازیبا  الفاظ کے استعمال  اور تضحیک آمیز رویہ پر مقامی  لوگوں خصوصاً ڈارئیوروں نے احتجاج کرتے ہوے  جی پی او چوک میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے اسے متعلقہ ڈرائیور کی جانب سے  اسے قانون شکنی قرار دیا گیا ہے ۔اس طرح    چٹہ موڑکا    انصر علی خان نامی ڈرائیور جو  ٹریفک قوانین کی خلاف روزی کرتا ہوا پایا گیا جسے ڈیوٹی پر موجود اہکار نے نشاندہی کروائی تو اس نے تلخ رویہ اختیار کیا ۔ادھر  مبینہ متاثرہ شخص انصر علی خان نے ٹریفک اہلکار کے ناروا سلوک اور فمیلی کے ساتھ ہونے والی  زیادتی پر ڈی سی مری اور ڈی ایس پی ٹریفک سے قانون کی مطابق کاروائی کا مطالبہ کیا ہے 

ای پیپر دی نیشن