تجربہ کار سٹاف کی فراہمی ماں بچے کی زندگی بچاسکتی ہے:پروفیسر الفرید ظفر 

لاہور(نیوز رپورٹر)جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور امیر الدین میڈیکل کالج، لاہور جرنل ہسپتال اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور کے اشتراک سے صحت کے عالمی دن پر قومی سیمینار سے خطاب کرتے مہمان خصوصی ڈاکٹر سعید الٰہی نے کہا دنیا بھر میں سالانہ 3لاکھ مائیں زچگی کے دوران زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں‘مائوں کیصحت میں بہتری لائے بغیر معاشرہ کی ترقی ممکن نہیں۔پروفیسر فرید ظفر نے کہادوران ڈلیوری تجربہ کار سٹاف کی فراہمی سے ماں بچے کی زندگی بچائی جا سکتی ہے۔صدر جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا صرف جنرل ہسپتال میں ہی صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔روزانہ6500 نوزائیدہ بچے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں ۔ ایگزیکٹو ڈائیریکٹر PINSڈاکٹر آصف بشیر نے کہا کہ اگر ہمیں اگلی نسل کو صحت مند بنانا ہے تو ہمیں ماں اور بچے کی صحت پر توجہ دینا ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن