اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپلومیٹک انکلیو میں شجرکاری مہم کا انعقاد ۔نِفٹی اسفیئر انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ڈیزائنگ کے طلبانے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا۔شجرکاری مہم میں حصے لینے والے طلباکو سکیورٹی ڈویژن خصوصی مدعو کیا گیا۔ایس ایس پی سیکیورٹی نے شجرکاری مہم کے کامیاب انعقاد پر طلباکے کردار کو سراہا۔ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے طلباکو تعریفی اسناد سے نوازا۔ ایس ایس پی سیکیورٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ شجرکاری مہم ماحول دوست اقدام کی جانب ایک مثبت قدم ہے شجرکاری نوجوان نسل میں قدرت سے محبت کا جذبہ بیدار کرنے کا بھی ذریعہ ہے درخت پاکستان کے بدلتے موسم، ماحولیاتی آلودگی اور گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کیلئے اہم ہیں۔