بھارت پہلگام واقع پر سیاست کر رہا ، ملک امین اسلم 

  حضرو (نمائندہ نوائے وقت)  سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ہوگی بھارت پہلگام واقع پر سیاست کر رہا ہے پاکستان ایک ایٹمی قوت اور دنیا کی بہترین فوجوں میں سے ہماری فوج ہے جس پر پوری قوم کو فخر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمود خان کے ڈیرے پر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پروفیسر ملک اغطم خالد نعیم خان علی زئی طارق ٹوانہ زاہد میر لالہ محمد طفیل اور دیگر بھی موجود تھے ملک امین اسلم نے چند روز قبل علاقہ چھچھ کے عوام پاک فوج سے اظہار یکجیتی کے لیے میری تجو یز پر ریلی نکالی تھی جس میں بڑی تعداد میں معززین علاقہ اور نوجوانوں نے شرکت کر کے پاک فوج کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا تھا انہوں نے کہا کہ اگر ملک کو ضرورت پڑی تو تحصیل حضرو کے عوام پاک فوج کے شانہ بھی شانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگا رہا ہے جبکہ پاکستان خود اس دیکھے گردی کا شکار ہے اس کے پیچھے بھارتی ایجنسیاں ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن