گوجرخان (نامہ نگار) ساجد محمود سکنہ قائم دائم داخلی کھنگر ممدال نے پولیس تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی کہ اس کے ماموں رشید حسین جن کی عمر تقریباً75 سال ہے ان کی کوئی اولاد نہ ہے ان کی بیوی فوت ہو چکی ہے مامور رشید اور مسمی محمود حسین جو کہ مامو کا بھتیجا ہے ایک ہی حویلی میں رہائش پذیر تھے محمود حسین اکثر مامورشید کو گالی گلوچ کرتااور پیٹا کرتا تھا کہ اپنے حصے کی زمین میرے نام کر دو محمود حسین جب بھی ماموں ر شید حسین سے لڑائی جھگڑا کرتا تو مامو اکثر میرے گھر یاا پنے بھتیجے صفدر علی کے گھر آ جاتے گزشتہ رات تقریبا ساڑ ھے نو بجے محمد احتشام جن کا گھر میں محمود حسین کے گھر کے ساتھ ہی ہے نے آ کر مجھے بتایا کہ میں نے محمود حسین کے گھر لڑائی جھگڑا کی آواز سن کر اپنے گھر کی چھت پر جا کر دیکھا محمود حسین اس کی بیوی اور بیٹا عادل محمود آپ کے مامو رشید کے ساتھ لڑائی جھگڑااور مار پیٹ کر رہے تھے جن کے پاس ڈنڈے تھے اور تھوڑی دیر بعد خاموشی ہوگئی میں بھی اپنے چھت سے نیچے آگیا جب مال مویشی والے کمرے میں گئے تو دیکھا کہ ماموں رشید کی لاش خون میں لت پت چارپائی پر پڑی تھی جبکہ محمود حسین مامور رشید کے جسم پر لگے زخم اور خون صاف کر رہا تھا ماموں رشید کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ہم نے مامور رشید کی نعش والی چارپائی مال مویشیوں والے کمرے سے اٹھا کر گھر کے برآمدے میں رکھی ہمارے شور شرابے کی وجہ سے کافی لوگ جمع ہو گئے تھے وجہ عناد یہ ہے کہ محمود حسین اکثر اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ ماموںرشید پر تشدد کرتا اور کہتا تھا کہ تم اپنے حصے کی جگہ میرے نام کر دواب محمود حسین نے اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ باہم صلاح ومشورہ ہو کر گھر کے اندر محمود رشید پر ڈنڈوں اور تیز دھار آلہ سے تشدد کر کے ناحق قتل کر دیا ہے جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔