ملاقات: کینیڈا کو ہماری ضرورت زیادہ، ٹرمپ، برائے فروخت نہیں: وزیراعظم

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) مارک کارنی امریکی صدر ٹرمپ سے کینیڈین وزیراعظم نے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امو رپر تبادلہ خیال کیا  حوثیوں نے ہماری انتظامیہ کو بتایا وہ لڑنا نہیں چاہتے، یمنی حوثیوں نے کہا وہ بحری جہازوں پر حملے نہیں کریں گے۔ کینیڈا کو امریکہ کی زیادہ ضرورت ہے۔ کینیڈا امریکہ سے اعلیٰ درجے کا فوجی سازوسامان خریدتا ہے۔ میرا خیال میں مارک کارنی کے پاس احاطہ کرنے کیلئے کچھ سخت موضوعات ہیں۔ اے پی نیوز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم نے ٹرمپ  سے ملاقات میں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنے کے کوئی اشارے نہیں دیئے۔ کینیڈا کے امریکی کی 51 ویں ریاست بننے کے حوالے سے کارنی نے کہا کہ کینیڈا برائے فروخت نہیں ہے۔ رپورٹر کے سوال پر ٹرمپ نے کہا امریکہ ٹیرف میں نرمی نہیں کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن