لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور عوامی طاقت سے کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔پیپلز پارٹی کوشش کرے گی کہ سیالکوٹ کے غیور عوام کے ووٹوں سے ایک جیالے کو منتخب کرکے پنجاب اسمبلی بھیجا جائے۔پیپلز پارٹی کو امید ہے کہ اس مرتبہ سیالکوٹی بی بی شہید کے جیالے کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کریں گے،جس طرح سے پہلے تحریک انصاف اور ن لیگ کے اتحاد کو پہلے شکست دی تھی،اب بھی دینگے۔