گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوجرانوالہ کی زیر صد ا ر ت ٹینڈر اوپننگ کا پراسس ہوا جس میں اے ڈی پی سکیم کے تحت دو سرکاری سکولوں میں آئی ٹی ،کمپیوٹر لیبز کے قیام کیلئے ٹینڈرز کیا گیا۔ٹینڈر اوپننگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیصل سلطان نے خصوصی شرکت کی۔ ٹینڈر اوپننگ کا عمل بیڈرز کی موجودگی میں نہایت شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا گیا جس میں تمام متعلقہ قواعد و ضوابط کا خیال رکھا گیااس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ ٹینڈر اوپننگ کا یہ عمل نہ صرف شفافیت کی مثال ہے بلکہ حکومتِ پنجاب کے وژن کے مطابق تعلیمی انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپیوٹر لیبز کے قیام سے طلبہ کو ٹیکنالوجی کے میدان میں بہتر مواقع میسر آئیں گے۔