لاہور(سپورٹس رپورٹر)سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے، زیر تعمیر سپورٹس سٹیڈیمز، گراؤنڈز اور رولز آف بزنس میں تبدیلی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ مختلف شہروں میں جاری5ترقیاتی سکیموں کوجون تک مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔انہوںنے کہاکہ کوٹ پنڈی داس شیخوپورہ کرکٹ سٹیڈیم، کبڈی گراؤنڈ سرگودھا روڈ فیصل آباد،بصیر پور اور حویلی لکھاکے سپورٹس سٹیڈیم کی تعمیر جون سے پہلے مکمل کی جائے، بدوملہی ناروال فٹ بال گراؤنڈکی تعمیر کوبھی جلد مکمل کیا جائے۔