لاہور(سپورٹس رپورٹر) 5 مئی کو بنوں میں جاری پی سی بی چیلنج کپ (دو روزہ ٹورنامنٹ) میں ایک میچ کے دوران نوجوان کرکٹر علیم خان اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گے۔رات گئے نماز جنازہ کے بعد علیم خان کی تدفین کر دی گئی۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک پاکستان کرکٹ بورڈ عبداللہ خرم نیازی کا علیم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ عبداللہ خرم نیازی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت۔