لاہور(خبرنگار) سول کورٹ نے خرچہ وصولی کے دعویٰ میں طلاق یافتہ خاتون کلثوم کی درخواست پر اس کے والد سے تحریری جواب طلب کرلیا،ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ باپ اللہ دتہ صاحب حیثیت ہے مگرخرچا نہیں دے رہا، ہائیکورٹ کے فیصلے اورشرعی طورپر اگربیٹی طلاق یافتہ ہو یا غیر شادی شدہ، کوئی ملازمت نہ کرتی ہو تو باپ پر فرض ہے کہ وہ طلاق یافتہ بیٹی کو خرچہ دے۔